4 مئی 2015 - 14:07
سعودی عرب کا یمن پر بحری حملہ بری طرح ناکام

سعودی عرب نے عدن کی بندرگاہ پر 50 جنگی کشتیوں کے ذریعہ حملہ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے ناکام بنادیا ہے اور ایک جنگي کشتی اور اس میں سوار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عدن کی بندرگاہ پر 50 جنگی کشتیوں کے ذریعہ حملہ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے ناکام بنادیا ہے اور ایک جنگي کشتی میں سوار سعودی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک یمنی اہکار کا کہنا ہے سعودی عرب کا اب تک یہ سب سے بڑا بحری حملہ تھا جسے یمنی عوام اور فوج نے ملکر ناکام بنادیا ہے اس حملے میں کئی سعودی جنگي کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور نا میں سوار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک کشتی اور اس میں سوار اہلکاروں کو یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے صحیح و سالم پگر لیا ہے۔

.......

/169